ٹانک کے داخلی و خارجی راستے

ٹانک کے داخلی و خارجی راستے بند، عوام مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے ڈی چوک میں جلسے کے حوالے سے ضلع ٹانک کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں، اس اقدام سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے آج اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے بعد آج بروز جمعہ علی الصبح ٹانک کے اکثر داخلی اور خارجی راستوں، سڑکوں اور شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے.
راستوں کے بند ہونے سے مسافر شدید مشکلات سے دو چار ہیں، اس حوالے سے عوام نے انتظامیہ سے فی الفور روڈ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلع ٹانک میں مانجھی کے مقام پر پولیس نے مین شاہراہ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے. پولیس کی جانب سے ٹانک کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں جبکہ مختلف شہروں کو جانے والی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں.

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم جلسہ گاہ فائرنگ ، پشاورہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا