کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں

کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق ہو گئے، رواں سال اب تک ڈکیتی میں مزاحمت پر جان کی بازی ہارنے والوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور واردات نوٹ کی گئِ جس میں مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل ہوگیا۔
سرجانی میں تنخواہ لے کر گھر جانے والے دو بھائیوں کو ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹا، اس دوران موٹرسائیکل نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔
مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دونوں بھائیوں سے 80 ہزار روپے بھی چھینے۔ یاد رہے کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 تک جا پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گررہے ہیں، جلد لندن بھاگ جائیں گے، عمر ایوب