راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ

راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، مشتاق احمد خان

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی پی ٹی ائی احتجاج کے حق میں بول پڑے، جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان اٹک کے مقام پر پھنس کر رہ گئے، انہوں نے کہا کہ راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب گھر سے نکلا تو انٹر نٹ بند، کمشیر ہائی وے بند، اگے پہنچا تو سنجانی انٹرچینج بند، حسن ابدال پہنچا تو وہ بھی بند، اٹک پہنچا تو وہ بھی بند ، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
مشتاق احمد خان نے کہا کہ اسلام اباد سے روانہ ہوا تو جابجا پابندیاں ہیں، بہت مشکل اور جگہ جگہ پر پیدل راستہ کاٹ کر اٹک پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے، حکومت شکست خوردہ ہے، حکومت کا موجودہ اقدام دوسروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، یہ جمہوریت کا قتل اور انتہا کی فسطائیت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، عوام پر بابندیاں نہیں لگانی چاہئیں تمام مسائل کا حل بات چیت سے ممکن ہے، جبکہ راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے.
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ عوام کے احتجاج کو روکنے پر جو خرچہ کیا جاتا ہے اسے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے بنیادی حقوق تعلیم، صحت اور روز گار پر خرچ کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  واپسی کاتصور بھی نہ کیاجائے، ڈی چوک پہنچ کر رہیں گے، گنڈاپور