عمر ایوب کا رکاوٹیں توڑنے کااعلان

قافلے ایک ساتھ روانہ ہونگے، عمر ایوب کا رکاوٹیں توڑنے کااعلان

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا رکاوٹیں توڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام قافلے ایک ساتھ روانہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک ہر حال میں جائیں گے، چاہے ایک دن لگے یا 2 دن لگیں، جس طرح بھی ہو ہم پہنچ کر دکھائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہزارہ کے تمام اضلاع کے قافلے موٹر وے پر اکھٹے ہو کر برہان میں علی امین گنڈا پور کے قافلے سے ملیں گے۔
یہ فاشسٹ حکومت ہے، جمہوری پارٹی کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصف زرداری، نواز و شہباز شریف اور مریم نواز یہ سب فارم 47 کی پیداوار ہیں، یہ حکومت امپورٹڈ ہے اور عوام پر مسلط کی گئی ہے۔ 63اے آرٹیکل میں ترمیم کر کے ہارس ٹریڈرز کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا رکاوٹیں توڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام قافلے ایک ساتھ روانہ ہونگے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا حکم