برہان انٹرچینج ،ڈی چوک اور فیض آباد میں شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار

ویب ڈیسک: برہان انٹرچینج میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور قافلے جبکہ فیض آباد اور ڈی چوک پر آئے پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کی جانب سے شیلنگ ،متعدد کارکنوں کو گرفتار کیاگیا ۔
برہان انٹرچینج پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ روک کر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ۔
موٹر وے ٹال پلازہ پر تحریک انصاف کے ہزاروں کارکن موجود ہیں جبکہ علی امین گنڈاپور کارکنوں کے قافلے کی قیادت کر رہے ہیں۔
ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر انتظامیہ نے اسلام آباد آنے والے تمام راستے سیل کر دیے جس کے سبب راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابطہ منقطع ہوگیا،
پولیس کے مطابق ڈی چوک سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں دو شہری اور ایک تحریک انصاف کا کارکن شامل ہے۔
چیرنگ کراس چوک دونوں جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا جبکہ ایم ایچ چوک صدر مال روڈ بھی دونوں جانب سے بند ہے۔ حیدر روڈ فلیش مین و میڑو اسٹیشن روڈ، مریڑھ چوک چاروں اطراف سے اور مری روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے۔ ڈبل روڈ اسٹیڈیم بھی رکاورٹیں کھڑی کرکے بند رکھا گیا ہے۔
کچہری سے اولڈ ایئرپورٹ روڈ کورال تک کھلا ہے جبکہ سواں پل بھی کھلا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے دوران شاہراں کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
اسلام آباد جانے والی تمام شاہراوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ فیض آباد، ٹی چوک، کھنہ پل، سکستھ روڈ، ڈبل روڈ اور نائینتھ اینویو پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے،بیرسٹر سیف