اختیار ولی کی دھمکی

مسلم لیگ ن کے رہنماء اختیار ولی کی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی دھمکی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و صوبائی ترجمان اختیار ولی خان خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی دھمکی دے دی ۔
اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اختیار ولی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اگرسرکاری وسائل کے ساتھ وفاق پرچڑھائی کریں گے تو منہ توڑجواب کیلئے تیار رہیں۔
لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تسلی رکھے احتجاجی ریلیوں اور جلسوں سے قیدی کو نہیں چھڑا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا کردار ایک وزیراعلی سے ایک منشی میں تبدیل ہو چکا ہے، پی ٹی آئی اس وقت مکمل طور پر ٹی ٹی پی میں تبدیل ہو چکی ہے، ریاست کی رِٹ قائم ہے، بلوائیوں کو بلوائیوں کی طرح ڈیل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے کے پی میں گورنر راج لگانے کی ٹھان لی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ذہنی مفلوج لوگ سرکاری ملازمین کا جلوس لا کر پنجاب پر حملہ آور ہوتے ہیں