علیمہ خان اور عظمیٰ خان گرفتار

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اورعظمیٰ خان ڈی چوک سےگرفتار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا ہے۔
پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کارکنان ڈی چوک پہنچنا شروع ہوگئے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی احتجاج میں شرکت کے لیے ڈی چوک پہنچی تھیں جہاں سے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
اس کے علاوہ پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا جبکہ پولیس نے ٹولیوں کی صورت میں پہنچنے والے کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔
فیض آباد اور مری روڈ پر پیش قدمی روکنے کیلئے شدید شیلنگ بھی کی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے ڈی چوک سے مرد اور خواتین کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید مظاہرین کی حراست کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے فیصلہ: پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم کی منظور ی کا امکان