خواتین کارکنان کی گرفتاریاں

خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے۔
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے ن لیگ نے تمام حدیں پار کردیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے، اندازہ نہیں تھا کہ وفاقی و پنجاب حکومت اس قدر شرمناک حد تک گر سکتی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگ کے ناجائز اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے، مریم نواز اور شہباز شریف کو قوم چھپنے کی جگہ بھی نہیں دے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کینال ٹاؤن میں چور گھر سے 143 تولہ سونا لوٹ کر فرار ، تحقیقات شروع