وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ حسن ابدال پہنچ گیا،پولیس کی شیلنگ،کئی کارکن زخمی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ حسن ابدال پہنچ گیا جہاں کٹی پہاڑی میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر شیلنگ اور راستوں کی بندش کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ احسن ابدال پہنچ گیا ۔
حسن ابدال پہنچنے پر علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ناکہ توڑنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ۔
تصادم کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سنے کارکنوں پر فائرنگ کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کارکنوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے واضح کیا ہے کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے ۔

مزید پڑھیں:  لبنان اور غزہ پر حملوں کے جواب میں ایران نے حملہ کیا، گوتریس