لبنان پر حملے تیز

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے تیز،3ہسپتالوں کی سروسز معطل

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے تیز کردیئے گئے ، جنوبی لبنان کے تین ہسپتالوں نے اسرائیلی حملوں کی شدت کے باعث سروسز معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حالیہ حملوں میں المنصوری، مجدل زون اور الخیام کے قصبوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد لبنانی شہری شہید جبکہ لبنان کے سرکاری اعددوشمار کے مطابق بمباری سے بچنے کے لیے تین لاکھ سے زائد لوگ لبنان چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر