موسیقی پرگرام کے دوران فائرنگ

صوابی: موسیقی پرگرام کے دوران فائرنگ،2افراد جاںبحق

ویب ڈیسک: صوابی میں موسیقی پروگرام کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2افرادن جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
واقعہ تھانہ لاہور کی حدود جنگی ڈھیر میں پیش آیا جہاں موسیقی پروگرامک جاری تھا کہ اس دوران زبانی تکرار پر فائرنگ ہوئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں 29سالہ طفیل ناصر اور 28سالہ شخص اسم نامعلوم شامل ہیں ۔
زخمیوں کی شناخت 30سالہ قابل رحمان اور 26سالہ منور باچہ کے نام سے ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے ملزم صدام کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  علاقائی تنازعات سفارتی ذرائع سے حل ہونے چاہئِیں، فیصل بن فرحان