عمران خان پر احتجاج کی منصوبہ

عمران خان پر احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم پر سب انسپکٹر قیصر محمود کی مدعیت میں اغواء، ڈکیتی، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور اے ٹی سی ایکٹ سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 14 مقامی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ درج مقدمہ کے متن میں لکھا ہے کہ عدالتی احکامات پر بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل سے ہٹ کر غیر معمولی غیر قانونی سہولیات دی گئیں۔
سب انسپیکتر کی مدعیت میں درج مقدمہ کے متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں اور روابط میں عمران خان اپنے سیاسی کارکنوں کو ریاست اور اداروں کے خلاف تشدد پر اکساتے رہے۔
اس دوران عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پرتشدد ہجوم کی قیادت پر مجبور کیا، مظاہرین نے احتجاج کے دوران فائرنگ اور پٹرول بموں کا استعمال کرتے ہوئے ایک کانسٹیبل کو اغوا جبکہ پانچ اہلکار ان کے ہاتھوں شدید زخمی ہوئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا ہے کہ پولیس نے 105 مظاہرین گرفتار کیے، اور ان سے 20 غلیلیں، اڑھائی ہزار بنٹے، 40 ڈنڈے اور 9 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی