جڑواں شہروں میں نظام زندگی بحال

ڈی چوک احتجاج، جڑواں شہروں میں نظام زندگی بحال ہونے لگی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے تیسرے روز جڑواں شہروں میں نظام زندگی بحال ہونے لگی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سے رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے راستے تاحال بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی گئی جو کہ گزشتہ تین دن سے بند تھی، اس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا.
حالات نارمل ہونے کے باوجود میٹرو بس سروس تاحال معطل ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور میں موٹروے ایم ون کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے، جس کے باعث موٹروے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بحال ہے، ہر قسم رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے تیسرے روز جڑواں شہروں میں نظام زندگی بحال ہونے لگی۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا