خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا

خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا، یہ تصویر میری ہے،پختون یار خان کا پیغام

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا پر کے پی ہاوس کے اندر اور باہر آتے جاتے وائرل ویڈیو اور تصاویر کی قلعی پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پختون یار خان نے کھول کر رکھ دی، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا، باہر جاتے ہوئے میری تصویر لی گئِی ہے، یہ وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائر تصاویر میں سردار علی امین گنڈاپور کے خیبرپختونخوا ہاوس کے اندر جاتے اور پھر بدلے لباس میں باہر نکلتے دکھایا گیا ہے۔ ان تصاویر کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پختون یار خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاوس کے اندر جاتے تصویر وزیراعلیٰ کی ہے لیکن باہر جاتے وقت کی دکھائی گئی تصویر میری ہے، یہ وزیراعلیٰ کی نہیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسی لباس اور پگھڑی پہنے مجھَے ڈی چوک میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، ہم پہلے بھی متحد تھے اور آج بھی متحد ہیں۔
پختون یاد خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جب کے پی ہاوس پر حملہ ہوا اس وقت وہ اندر موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ اس پر بیان بازی سے اجتناب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا، باہر جاتے ہوئے میری تصویر لی گئِی ہے، یہ وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم کا7اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان