اسلام آباد میں شرپسند عناصر

اسلام آباد میں شرپسند عناصر کی ویڈیو اور تخریبی سامان کی تفصیلات وائرل

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں شرپسند عناصر کی ویڈیو اور تخریبی سامان کی تفصیلات سامنے آ گئیں، ان تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر نے پولیس اہلکاروں کیخلاف تمام حدود پار کر دیں۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان بلوائیوں نے اسلام آباد پولیس اہلکار کو حبس بے جا میں رکھا، انہیں زدوکوب کیا، یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی گئی۔
اس دوران گرفتار ہونے والے شرپسندوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جس میں پستول، ایمونیشن، گیس ماسک اور خنجر وغیرہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق فورنزک اور جیو فینسنگ کی مدد سے ملوث عناصر کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اس نام نہاد احتجاج کی آڑ میں کسی بھی طرح کی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں شرپسند عناصر کی ویڈیو اور تخریبی سامان کی تفصیلات سامنے آ گئیں، جس سے احتجاج کا سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، گورنر فیصل کنڈی