اسرائیل اور حزب اللہ میں زور

اسرائیل اور حزب اللہ میں زور کا جوڑ، ایک دوسرے پر بمباری جاری

ویب ڈیسک: اسرائیل اور حزب اللہ میں زور کا جوڑ پڑ گیا، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بمباری جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی شہر حیفہ پر حزب اللہ نے راکٹوں سے حملہ کر دیا، اس دوران اسرائیل میں متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں جبکہ 10 افراد زخمی ہونے کی بھِی اطلاعات ہیں۔
حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ میں راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ حیفا اور تبریاز میں اسرائیلی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے.
اس کے علاوہ لبنان پر اسرائیل کے طاقت ور بموں سے حملے جاری ہیں۔ اسرائیل اور حزب اللہ میں زور کا جوڑ پڑ گیا، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بمباری جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید