شبلی فراز کے وکیل نے درخواست

شبلی فراز کے وکیل نے درخواست راہداری ضمانت واپس لے لی

ویب ڈیسک: شبلی فراز کے وکیل نے درخواست راہداری ضمانت واپس لے لی، انہوں نے شبلی فراز کی غیر موجودگی میں پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنماء سنیٹر شبلی فراز کی راہداری ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار پر اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، اس پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کے ساتھ رابطہ نہیں ہو رہا، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ درخواست گزار اسلام آباد میں ہوتا ہے اور آپ ضمانت کے لئے درخواست دائر کرتے ہیں۔
انہوں نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار جب موجود ہوں تو پھر درخواست دائر کریں۔
وکیل درخواست گزار نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ہم اس درخواست کو واپس لیتے ہیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے جواب میں کہا کہ آپ درخواست واپس لیں، جب درخواست گزار موجود ہوں تو پھر درخواست لائیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورت کے ریمارکس پر شبلی فراز کے وکیل نے درخواست راہداری ضمانت واپس لے لی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی