فوڈ گرین انسپکٹر کو 10 سال

چترال گندم گودام میں خردبرد، فوڈ گرین انسپکٹر کو 10 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: چترال گندم گودام میں خردبرد پر جرم ثابت ہونے پر فوڈ گرین انسپکٹر کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی، اس کے ساتھ ہی 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
اینٹی کرپشن جج صلاح الدین خان نے سماعت کے دوران محکمہ خوارک چترال کے فوڈ گرین انسپکٹر کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور 10سال قید اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ملزم نے چترال گندم کے گودام میں ایک کروڑ 97 لاکھ سے زائد گندم کی بوریوں میں خردبرد کی تھی۔ ملزم کے خلاف محکمہ خوارک کے حکام کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کی تھی۔
اینٹی کرپشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اس دوران ملزم کو انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے بھی فارغ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن جج صلاح الدین خان نے سماعت کے دوران چترال گندم گودام میں خردبرد کا جرم ثابت ہونے پر فوڈ گرین انسپکٹر کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  صوبے کا وزیراعلی کل سے گمشدہ ہے، سپیکر رولنگ دیں، ڈاکٹر امجد