خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاکس سیل

اجازت کے بغیر تعمیرات، خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاکس سیل

ویب ڈیسک: سی ڈی اے نے اجازت کے بغیر تعمیرات پر خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاکس سیل کر دیئے۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز میں توسیع نہیں لی گئی، اس دوران خیبرپختونخوا ہاؤس میں بغیر اجازت تعمیرات کی گئیں، اس دوران خیبرپختونخوا ہاؤس میں تعمیرات کے بعد سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا گیا۔
سی ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کے اے اور بی بلاک کو سیل کیا گیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کے پی ہاوس کے سی بلاک میں فیملیز رہائش پذیر ہیں، اس لئے سی بلاک کو سیل نہیں کیا گیا، تاہم کے پی ہاؤس میں مہمانوں کے لیے بنائے گئے کمروں کو بھی سیل کر دیا گیا۔
ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاؤس سیل کر رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ ‘
یاد رہے کہ سی ڈی اے نے اجازت کے بغیر تعمیرات پر خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاکس سیل کر دیئے۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز میں توسیع نہیں لی گئی، اس دوران خیبرپختونخوا ہاؤس میں بغیر اجازت تعمیرات کی گئیں، اس دوران خیبرپختونخوا ہاؤس میں تعمیرات کے بعد سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی ناجائز حکومت نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، گنڈاپور