ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ

چارسدہ: ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ، 701 مشتبہ کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، ایک مہینے میں 701 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈی ایچ او فوکل پرسن ڈاکٹر ذیشان نے بتایا کہ 51 کیسز میں ڈینگی وائرس کی تصدیق جبکہ 7 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ڈینگی کے لیے خصوصی وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں ڈینگی کنٹرول کے لیے مچھر مار سپرے مہم مختلف علاقوں میں جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کیسز کی تصدیق پر ڈی ایچ او کو درخواست دے کر مچھر مار سپرے کروایا جا سکتا ہے۔ مئی میں 2، جون اور جولائی میں ایک ایک جبکہ ستمبر میں 51 کیسز رپورٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 1002 کیسز رپورٹ ہیں جن میں دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ضلع چارسدہ میں ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، ایک مہینے میں 701 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق