عمران خان سمیت تمام قیدیوں

عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء، فیملی ممبران کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر لگائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھِی بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔
یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید