جڑواں شہروں میں معمولات زندگی

جڑواں شہروں میں معمولات زندگی 4 روز بعد بحال

ویب ڈیسک: جڑواں شہروں میں معمولات زندگی 4 روز بعد بحال ہو گئے، تمام بند راستے کھل گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد میں 4 روز بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں، کنٹینرز کو سڑکوں اور پُلوں کے نیچے سے ہٹا کرسڑک کنارے رکھ دیا گیا ہے اور تمام راستے کھل گئے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی رواں دواں ہو گئی ہے۔
ڈی چوک پر تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث درہم برہم معمولات زندگی 4 روزبعد درست ڈگر پر آ گئَے ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر 4 روز بعد کنٹینرز ہٹا دیے گئے جبکہ کنٹینرز کو سڑکوں اور پُلوں کے نیچے سے ہٹا کرسڑک کنارے رکھ دیا گیا۔ اس صورتحال کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاید حکام کو اب بھی کسی جلسے یا احتجاج کا خطرہ موجود ہو۔
پاک سیکریٹریٹ، نجی دفاتر اور سکول بھی کھل گئے جبکہ جناح ایونیو، ایکسپریس، سری نگرہائی وے، فیض آباد سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہو گئی ہے۔
ان تمام تر راستوں کے کھلنے کے باوجود ریڈ زون تاحال سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک کے مقام پر بند ہے جبکہ سرکاری ملازمین اور شہری آنے جانے کیلئے مارگلہ روڈ کا استعمال کررہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج ہرجماعت کا حق ہے لیکن انتشار کا قلع قمع کیا جانا چاہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ آئے تھے، اب بھی روپوش ہوئے