خیبرپختونخوا ہاوس میں توڑ پھوڑ

خیبرپختونخوا ہاوس میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی منظوری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا ہاوس میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاوس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقاتی کے لئے گیارہ رکنی خصوصی کمیٹی کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی منیر احمد لغمانی کے حوالے کر دی گئی۔ کمیٹی کے اراکین میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ بھی شامل ہونگے۔
تحقیقاتی کمیٹی کے دیگر ارکان میں پی ٹی آئی کے اختر خان، افتخار مشوانی، محمد عارف، شفیع اللہ جان، جوہر محمد اور آصف خان شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی میں پی پی پی کے احمد کریم کنڈی، جے یو آئی ف کےعدنان وزیر اور اے این پی کے محمد نثار بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کی رہائی منزل، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، گنڈاپور