تھانہ اٹک میں عمران خان

تھانہ اٹک میں عمران خان اور علی امین کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اٹک تھانہ میں عمران خان اور علی امین سمیت متعدد کارکنوں اور رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر تھانہ ایس ایچ او سجاد حیدر کی مدعیت میں درج کی گئی۔
مقدمہ میں عمران خان، علی امین گنڈاپور سمیت 53 رہنما، 4 ہزار کارکن نامزد ہیں، جبکہ مقدمہ میں نامزد ملزموں میں عظمی خان اورعلیمہ خان بھی شامل ہیں۔
زین قریشی، شوکت بسرا، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب ، نعیم حیدر پنجوتھہ، صنم جاوید اور سلمان اکرم راجہ بھی مقدمہ میں نامزد کئے گئے ہیں۔
ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت 22 مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمہ موٹر وے ایم ون، کٹی پہاڑی پتھر گڑھ کے مقام پر احتجاج پر درج ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملے کئے جس میں 3 ڈی ایس پیز سمیت 56 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اٹک تھانہ میں عمران خان اور علی امین سمیت متعدد کارکنوں اور رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ، 701 مشتبہ کیسز رپورٹ