ڈینگی کے 99 کیسز رپورٹ

پشاور سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع سے ڈینگی کے 99 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ کے دیگراضلاع سے ڈینگی کے 99 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیاہے کہ یہ کیسز ایک ہی دن مختلف اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔
مذکورہ افراد میں لیبارٹری تجزیہ کے بعد ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، نئی تشخیص کے ساتھ رواں سیزن کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد1573ہوگئی۔
ان کیسز میں سے573افراد میں تاحال ڈینگی وائرس موجود پایا گیا ہے جبکہ59افراد ہسپتالوں میں علاج کیلئے داخل کرائے گئے ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں ڈینگی کی تشخیص میں گذشتہ ماہ کے نسبت کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
ستمبر میں761افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ اکتوبر کے مہینے کے سات دنوں کے دوران669کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔
سب سے زیادہ کیسز پشاور میں535رپورٹ کئے گئے ہیں، ستمبر میں یہاں پر192کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ291کیس رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں رپورٹ کئے گئے ہیں۔
دوسرے نمبر پر 156 افراد ایبٹ آباد میں متاثر ہوئے ہیں، اس وقت صوبے کے8ہسپتالوں خیبر ٹیچنگ ہسپتال، لیڈی ریڈنگ ہسپتال، باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی، ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ، کنگ عبدا للہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد، بینظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد اور نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال پشاور میں مجموعی طور پر18افراد کو چوبیس گھنٹے کے دوران داخل کرایا گیا ہے۔
یاد رہے ک ہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ کے دیگراضلاع سے ڈینگی کے 99 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیاہے کہ یہ کیسز ایک ہی دن مختلف اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ان میں سب سے زیادہ کیسز پشاور میں535رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر 156 افراد ایبٹ آباد میں متاثر ہوئے ہیں.
صوبے کے8ہسپتالوں خیبر ٹیچنگ ہسپتال، لیڈی ریڈنگ ہسپتال، باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی، ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ، کنگ عبدا للہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد، بینظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد اور نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال پشاور میں مجموعی طور پر18افراد کو چوبیس گھنٹے کے دوران داخل کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کی 8نومبر تک راہداری ضمانت منظور