پہلی بار 85ہزار پوائنٹس کی حد

نئی تاریخ رقم،سٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 85ہزار پوائنٹس کی حدعبور

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہونے پر کاروباری طبقہ خوشی سے نہال، پہلی بار 85ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہو گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتہ کے دوسرے کاروباری دن کے آغاز میں ہی نیا ریکارڈ بن گیا۔ سٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 85ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اس کے ساتھ ہی تاریخ میں پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی گئی۔
سٹاک ایکسچینج میں 742 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 652 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے کیساتھ 84 ہزار 910 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اس لئے معمولی اضافہ کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ میں منفرد ریکادڑ بن گیا۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا تھا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے کیساتھ 84 ہزار 910 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ، شہداء مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک