شبلی فراز راہداری ضمانت

شبلی فراز راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
پشاور ہائیکورٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈی چوک کا احتجاج کافی کامیاب رہا ہے، علی امین بانی پی ٹی آئی کے سب سے اہم ترین ورکر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اسمبلی میں اپنی پوزیشن واضح کی ہے۔
کے پی ہاوس کے حوالے سے انہوں ںے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کرنا افسوس ناک ہے، یہ خیبرپختونخوا کے عوام کی بے عزتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ راہداری ضمانت کےلیے آیا ہوں۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و رہنما تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کرکے آئین کا حلیہ بدلنے کی بھونڈی کوشش کی جارہی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایک اہم ترین دستاویز کو آئین کہتے ہیں، 90 دن کے اندرالیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا فرض تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 90 دن کے اندر انتخابات نہیں کروائے، آئین کے ساتھ مذاق کیا گیا، آئین جیسے دستاویز کو پامال نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں مجوزہ ترامیم غیر قانونی ہونگی، آئین کا حلیہ بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، سیاسی جماعتوں کے بھی سر کاٹے جارہے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھی انکے ساتھ ہے، یہ ملک کے مستقبل کو تاریک کرنے کی بھونڈی کوشش ہے، ایک ٹولہ آئین کو پس پشت رکھ کر ایسے اقدامات کررہا ہے، ایسی حرکتوں سے ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا، وکلا اور ہم نے آئین کی بالادستی کے لیے جدو جہد شروع کی ہے، مولانا فضل الرحمان بھی کھڑے ہوئے ہیں، سب نے کہا ہے ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ 2لاکھ 75ہزار سے متجاوز