سرکاری وسائل کا استعمال جعلی حکومت

سرکاری وسائل کا استعمال جعلی حکومت نے کیا، کنٹینرز کونسے وسائل سے لگائے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات و نشریات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل کا استعمال جعلی حکومت نے کیا ہے، کنٹینرز کونسے وسائل سے لگائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی سہولیات تو ہر جلسے اور ریلی میں فراہم کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ یا ریلی کی ہمت کرے، تو جلسے کیلئے سہولیات فراہم کریں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک چھوٹا سا جلسہ بھی منعقد کرے تو اجازت، میدان اور متعلقہ سہولیات ہم فراہم کریں گے، تاہم اس حوالے سے یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں ایک چوتہائی لوگ بھی نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی سہولیات ہر جلسے اور ریلی میں فراہم کی جاتی ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ دراصل سرکاری وسائل کا استعمال جعلی حکومت نے کیا ہے، اسلام آباد اور موٹروے پر کنٹینر کونسے وسائل سے لگائے، کیا وہ سرکاری وسائل نہیں تھے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سرکاری وسائل کے استعمال کا دھنڈورا پیٹنے والے دوسروں پر الزام لگانے سے قبل اپنے گریبانوں میں دیکھیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی گمشدگی کیخلاف پشاور میں احتجاج، مقامی ورکرز سڑکوں پر نکل آئے