حزب اللہ اور اسرائیل کی کراس

حزب اللہ اور اسرائیل کی کراس بارڈر بمباری، 12 صیہونی زخمی

ویب ڈیسک: حزب اللہ اور اسرائیل کی کراس بارڈر بمباری جاری ہے جس سے جنگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، بارڈر کے آر بار ہونے والی اس بمباری میں 12 صیہونی زخمی ہو گئے ہیں۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفا پر راکٹ فائر کیے ہیں جبکہ اسرائیل نے جنوبی لبنان پر شدید بمباری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ کا تنازع مشرق وسطیٰ میں پھیل چکا ہے اور اس سبب علاقائی جنگ کا خدشہ منڈلانے لگا ہے۔
حزب اللہ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نے حیفا کے جنوب میں ایک فوجی اڈے کو فادی 1 میزائل سے نشانہ بنایا اور 65 کلومیٹر دور طبریاس پر ایک اور حملہ کیا۔
حزب اللہ نے مزید بتایا کہ اس نے حیفا کے شمال میں بھی میزائل داغے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 190 پروجیکٹائل اسرائیلی حدود میں داغے گئے جس سے کم سے کم 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ اور اسرائیل کی کراس بارڈر بمباری جاری ہے جس سے جنگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، بارڈر کے آر بار ہونے والی اس بمباری میں 12 صیہونی زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور بتائیں روپوشی کا ڈرامہ کیوں رچایا، رانا ثناء اللہ/عطاتارڑ