اسرائیلی بمباری سے 72 فلسطینی شہید

اسرائیلی بمباری سے 72 فلسطینی شہید، معمر فلسطینی صیہونیوں کے روبرو آ گئے

ویب ڈیسک: غزہ میں کشت و خون کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ واقعات میں اسرائیلی بمباری سے 72 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے، اس دوران ایک معمر فلسطینی صیہونیوں کے روبرو آ گئے اور انہیں روکنے کی کوشش کرنے لگے، یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو فائرنگ سے روکتے فلسطینی بزرگ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 72 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ مغربی کنارے میں 12 سال کے بچے کو قتل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق الخلیل میں تشدد کر کے بزرگ فلسطینی کو شہید کیا گیا تاہم شہادت سے کچھ گھنٹوں قبل فلسطینی بزرگ کی اسرائیلی فوجیوں کو شیلنگ اور فائرنگ سے روکنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیاد ابو حلیل فوجیوں کو پرامن احتجاج پر فائرنگ اور شیلنگ کرنے سے اپنے ہاتھ سے روک رہے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں سوائے ان کی چھڑی کی اور کچھ نہ تھا۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ 66 سالہ زیاد ابو حلیل کو اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ان کے گھر پر چھاپے اور حملے کے دوران شہید کیا گیا، ان پر پہلے بدترین تشدد کیا گیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔
ابو حلیل کو جب ہسپتال لے جایا گیا تو راستے ہی میں ان کا انتقال ہوچکا تھا، وہ ایک معروف کمیونٹی رہنما تھے جنہوں نے طویل عرصے سے اسرائیلی قبضے کی مخالفت کی تھی۔
ید رہے کہ حالیہ واقعات کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 72 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نے طلب کر لیا، اہم امور پر تبادلہ خیال کا امکان