انٹرنیٹ بدستور سست

انٹرنیٹ بدستور سست، پاکستانی صارفین مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری معمول بن گئی ہے، اس سلسلے میں حکومتی دعویٰ کہ سپیڈ بہتر ہو جائَے گی رنگ نہ لا سکی۔ انٹرنیٹ بدستور سست ہونے سے پاکستانی صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔
اکتوبر کا پہلا ہفتہ گزرنے پر بھی انٹرنیٹ کی سپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہیں ہو سکا۔
انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستانیوں کیلئے مسلسل پریشانی کا سبب بن گئی ہے، انٹرنیٹ یا تو بالکل نہیں چلتا یا سلو چلتا ہے، اور اس کی براوزنگ سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
رواں سال فروری سے اب تک صارفین انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں۔
پی ٹی اے نے ایک ماہ پہلے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ زیر سمندر کیبل کی خرابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیبل کی خرابی اکتوبر کے آغاز میں ٹھیک کرلی جائے گی لیکن ان کا یہ دعویٰ صدا بصحرا ثابت ہوگا اور گزشتہ ایک ہفتے سے انٹرنیٹ نے بالکل کام کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔
موبائل ڈیٹا کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال بھی صارفین کے لیے شدید اذیت کا باعث بنا ہوا ہے جبکہ صارفین کو انٹرنیٹ سلو ڈاؤن اور ایکس کی بندش کے معاملے پر عدالتوں سے بھی تاحال ریلیف نہیں مل سکا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری معمول بن گئی ہے، انٹرنیٹ بدستور سست ہونے سے پاکستانی صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز کے وکیل نے درخواست راہداری ضمانت واپس لے لی