پشاور یونیورسٹی کیمپس میں ڈیزاسٹر رسک

پشاور یونیورسٹی کیمپس میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈے پر آگاہی واک

ویب ڈیسک: قومی سطح پر 8اکتوبر آفات سے نمٹنے کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ، اس لئے پشاور یونیورسٹی کیمپس میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
اس خصوصی دن کو منانے کا مقصد 2008 کے قیامت خیز زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد بھی ہے۔
جامعہ پشاور کے سنٹر فار ڈیزاسٹر پریپیرڈنس اینڈ منیجمنٹ میں ماہ اکتو بر کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔ تقریبات کا آغاز صبح ساڑھے 8 بجے کلاس رومز میں ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا۔
8اکتوبر کے زلزلے اور دیگر آفات میں شہید ہونے والوں کے لیے اس موقع پر دعائیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ پشاور یونیورسٹی کیمپس میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ، فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی ، انہوں نے آفات سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر آگاہی پیغامات والے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک اور کمیونٹیز کے لیے آفات اور ماحولیا تی تبدیلی ایک اہم خطرہ ہے، جس سے آنے والی تباہی سے بچنے اور نمٹنے کے لیے عام لوگوں کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد