ہم محافظ ہیں

ہم پاکستان ،سبز ہلالی پرچم اور آئین کے محافظ ہیں: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان ،سبز ہلالی پرچم اور آئین کے محافظ ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ایک تنظیم کو کالعدم قرار دیا ہے ، صوبائی حکومت آئین و قانون کی پاسداری کے ایجنڈے پر عمل پیر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ،سبز ہلالی پرچم اور آئین کے محافظ ہیں، ہمیں دفاعی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں اور قربانیوں پر فخر ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ وفاقی نمائندے اس وقت منہ چھپائے پھر رہے ہیں، حکومتی اتحاد کے نمائندوں نے ان ایشوز پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔
مشیر اطلاعات نے سوال اٹھایا کہ کہاں ہیں نام نہاد پرچی گورنر کنڈی، امیر مقام اور حکومتی اتحاد کے دیگر نمائندے، یہ کیوں وفاقی حکومت کی قرار شدہ کا لعدم تنظیم کے بارے میں بات نہیں کر رہے،کیا وجہ ہے کہ صوبائی اسمبلی میں بھی ان پارٹیوں کے نمائندے کوئی بات نہیں کر رہے۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور حکومت مخالفانہ بیانات دے کر حساس موضوع پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج پرچی گورنر کے بھائی اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کنڈی نے کالعدم تنظیم کے حوالے سے اقدامات پر تنقید کی ۔

مزید پڑھیں:  اندوہناک واقعے کے مرتکب پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، وزیراعظم