پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ

پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

ویب ڈیسک: پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
ایس ایس پی فقیر آباد طلال احمد شاہ کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں فریق اول شیزاد اور فریق دوم عمران وغیرہ کے مابین لین دین کے تنازعہ پر جرگہ ہورہا تھا اس دوران جھگڑا ہوا اور فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں شہزاد ولد گل حبیب فیصل کالونی،بلال ولد عقل خان عمر 25سال سکنہ اتحاد کالونی رضوان ولد دلبر آغا سکنہ اتحاد کالونی لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
فائرنگ سے عمران ولد گل رحمن سکنہ سعید آباد ، امجد ولد گل حبیب سکنہ فیصل کالونی زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ مجروحین کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
پولیس حکام کے مطابق چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیلیے اراکین خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسد قیصر