خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج 3 بجے دوبارہ طلب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج 3 بجے دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہو گئے، اور اس دوران اراکین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی تھی۔
سپیکر کی جانب سے وقت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان شدید اشتعال میں آئے تھے۔ اس وجہ سے پی ٹی آئی کے رکن نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر میں تکرار ہوئی، اور ان کے الجھنے پر ان کے حامی بھی میدان میں کود پڑے۔
اس جھگڑے کے باعث ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل ہو گیا اور شور اور شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے سپیکر نے اجلاس میں 15 منٹ کا وقفہ کیا اور بعد میں اجلاس 14 اکتوبر سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
سپیکر نے بعدازاں دونوں ایم پی ایز اقبال وزیر اور نیک وزیر کو اپنے چیمبر میں بلا کر دونوں فریقین میں صلح صفائی کرائی، اس موقع پر اپوزیشن اور حکومت کے دیگر اراکان بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ اس تمام تر مسئلے کے سلجھ جانے کے بعد اسمبلی کا اجلاس آج 3 بجے دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ملکی نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرات کی زد میں آ گیا