الیکشن آڈٹ کا خدشہ ظاہر

خواجہ آصف نے عدلیہ میں تبدیلی کے بعد الیکشن آڈٹ کا خدشہ ظاہر کر دیا

ویب ڈیسک؛ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن آڈٹ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ خدشہ بہرحال موجود ہے کہ عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن کا آڈٹ ہو سکتا ہے۔
ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ جب پہلی بار یہ بات کہی تھی تو مجھے اس بات کے اشارے ملے تھے۔ دعا ہے یہ لڑائی آگے نہ بڑھے کیونکہ معاملات انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھا کہ ملک میں الیکشن منسوخ قرار دیے جانے کی بات ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ باتیں بھی سنی جا رہی ہیں کہ اکتوبر میں عدالت میں الیکشن سے متعلق درخواست آجائے تو نمٹ لیں گے، لیکن اس کے ساتھ ہی خواجہ آصف نے عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن آڈٹ کا خدشہ ظاہر کر دیا جس نے کئی سوالات جنم دیئَے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، 26 ہزار 622 وطن لوٹ گئے