زرعی آمدن پر ٹیکس

زرعی آمدن پریکم جولائی 2025سے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ملک میں زرعی آمدن پر یکم جولائی 2025سے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی یکم جولائی 2025 سے شروع کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ صوبوں میں زرعی انکم ٹیکس کے حوالے سے قانون سازی جنوری 2025 میں کی جائے گی اور ٹیکس وصولی یکم جولائی 2025 سے شروع کی جائے گی،اس حوالے سے ٹائم لائن پر عمل کیا جائے گا۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی آئی پی پیز کے ساتھ قرضوں کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بہت آگے کی بات ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے پہلے پیرا میٹرز طے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا فیصلہ