علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کردیا گیا، ‏عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
علیمہ خان نے اس موقع پر عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں اپنے فیملی ممبران سے ملنے کی اجازت دی جائے، اس پر عدالت نے ان کی فیملی ممبران سے ملاقات کی درکواست منظور کر کے انہیں فیملی سے ملنے کی اجازت دے دی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی، دوران سماعت عدالت نے 19 اکتوبر کو پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کردیا گیا، ‏عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:  مردان میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع