شاہ فرمان مستعفی

سابق گورنر شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک: سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے نے چند روز قبل سابق گورنر شاہ فرمان کو سینئر مشیر برائے سیاسی امور مقرر کیا گیا تھا ۔
شاہ فرمان نے اپنے استعفے کے حوالے سے کہا کہ سینئر مشیر بنانے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں، کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی حصہ کے طور پر خود کو آرام دہ نہیں سمجھتا، یہ عہدہ میری اولین ذمہ داری کو متاثر کر سکتا ہے۔
شاہ فرمان نے کہا کہ میں سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں، تاکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی اور شفافیت یقینی بنا سکوں۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے قائدین کی شرکت سے معذرت