کولائی پالس میں فائرنگ

کولائی پالس میں جائیداد تنازعے پر فائرنگ ،4افراد جاں بحق ،4زخمی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع کولائی پالس میں دوگروپوں کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کولائی پالس کے گاؤں کھلیار میں ذات شلکند خیل کے دو گروپوں کے درمیان پیش آیا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک گروپ سے تین افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ۔
دوسرے گروپ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122لوئر کوہستان کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کی بلاول سے ملاقات، آئینی ترمیم پر مشاورت