پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق 16اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 95 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔
اوگرا 14اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرے گا اور آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کرے گا۔
وزارت خزانہ 15اکتوبرکو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ آئندہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لیاقت بلوچ کی پی ٹی آئی سے احتجاج موخر کرنے کی اپیل