بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ

پشاور میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ،شہری پریشان

ویب ڈیسک: گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی اور خنکی بڑھنے کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ آسکی ۔
صوبائی دارالحکومت کے شہری علاقوں میں 6سے 10جبکہ مضافاتی علاقوں میں 12گھنٹوں تک بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے ۔
شہریوں نے لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث گھنٹوں بجلی غائب رہنا کسی بڑے عذاب سے کم نہیں ہے ۔
پشاور کے باسیوں نے ناروااور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر حکومت اور واپڈا حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بجلی نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود بھاری بل آتے ہیں ۔
شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  وفاقی آئینی عدالت کی تجویز قائداعظم نے پیش کی تھی، بلاول