گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں

آٹے کے بعدگھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: ملک میں آٹے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 50روپے فی کلو تک کا بڑا اضافہ کردیا گیا ۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد درجہ سوم کا گھی 390روپے سے بڑھ کر 440روپے فی کلو ،درجہ دوم کا گھی 450روپے سے 470 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
اسی طرح قیمتوں میں اضافے کے بعد درجہ اول کا گھی 480روپے سے بڑھ کر 490 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا مسئلہ بھی ہے ۔
دوسری جانب گھی آئل کمپنی مالکان کے مطابق مارکیٹ میں عدم استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہماری طرف سے قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔
واضح رہے دو دن قبل پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  130ارب روپے کے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز، منی بجٹ کا امکان