احتجاج موخر کرنے کی اپیل

مولانافضل الرحمان کاپی ٹی آئی سےرابطہ،احتجاج موخر کرنے کی اپیل

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر پی ٹی آئی سے15 اکتوبر کا احتجاج موخر کرنے کی اپیل کی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر ڈی چوک احتجاج موخرنے کی اپیل کی ۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران مولانا فضل الرحمن سے احتجاج ملتوی کرنے اور آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے انہوں نے عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے ذاتی معالج کو رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب سے آئینی مسودے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس دوران انہوں نے جمیعت علمائے اسلام کا تیار کردہ آئینی مسودہ پیش کیا، جس میں اکثر نکات پر دونوں سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزید غور و فکر کے لیے 17 اکتوبر کو دونوں جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوگا اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان صاحب کو یقین دلایا ہے کہ ان کی تجاویز پارٹی کے سامنے پیش کروں گا اور مشاورت کے بعد انہیں پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے پیٹ کمنز کینگروز سکواڈ کے کپتان مقرر