دو بھائیوں کوقتل کردیا گیا

صوابی میں فائرنگ : پشاور سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کوقتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: صوابی میں فائرنگ کرکے پشاور سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ صوابی شاہ منصور نہر زیدہ بائی پاس پر پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے پشاور سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے باچا خان ہسپتال منتقل کردیں ۔
مقتولین کی شناخت سلمان اور کامران سکنہ پشاور کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سروس ٹریبونلز اور جیل قوانین میں تبدیلیوں کی منصوبہ بندی، مجوزہ مسودہ پیش