ایس سی او کانفرنس کیلئے سیکورٹی

ایس سی او کانفرنس کیلئے سیکورٹی سخت، وزیرداخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ

ویب ڈیسک: ایس سی او کانفرنس کیلئے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے، وفاقی دارالحکومت میں فوج تعینات کر دی گئی، اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے، میٹرو بس سروس بھی 4 دن کیلئے بند کر دی گئی، یعنی آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک میٹرو بس سروس بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔
ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک شاہراہ جبکہ راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا، دوسری طرف ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بھی بلاک کر دیا گیا، تاہم اس سلسلے میں لوگوں کیلئے سہولت بھِی دی گئی ہے کہ مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔
مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد آسکیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے، ایکسپریس وے فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔
یاد رہے ایس سی او کانفرنس کیلئے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے، وفاقی دارالحکومت میں فوج تعینات کر دی گئی، آج سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا، میٹرو بس سروس بھی 4 دن کیلئے بند کر دی گئی۔
ادھر وزیراعظم سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے وزیراعظم کو سیکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ غیر ملکی مہمانوں کو خصوصی سکیورٹی دینے کے پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایس سی او کانفرنس کی سکیورٹی سے متعلق اہم ہدایات وزیرداخلہ کو دیں۔ ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی سیرحاصل گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا پولیس میں بھرتی ٹیسٹ، 40ہزار میں 5867 امیدوار کامیاب قرار