احتجاج سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں

جعلی حکومت کی پی ٹی آئی احتجاج سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کی کال پر لیگی درباری وزراء کی چیخیں پھر شروع ہوگئیں، جعلی حکومت کی پی ٹی آئی احتجاج سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، اور اس میں کبھی کمی نہیں آ ئے گی، جعلی حکومت نے ایک بار پھر سے اوچھے ہتھکنڈے شرع کر دیئے ہیں لیکن ان کے یہ اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان کے گلے پڑیں گے۔
صوبائی مشیر نے خواجہ آصف کے حوالے سے انہیں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اخواجہ آصف یک خاتون سے ہارے ہوئے اور فارم 47 پر وزیر بنے ہیں، جبکہ ادھر خود ساختہ ارسطو احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں، جو قطعی ان سے میل نہیں کھاتی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے دور میں ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے، فسطائیت کے ہوتے ہوئے ملکی ترقی ناممکن ہے۔ اگر ملک کو ترقی کے ٹریک پر لانا ہے تو ملک کی کمان حقیقی کامیاب لیڈرز کے ہاتھ دینا ہوگی، جعلی حکومت کی پی ٹی آئی احتجاج سے ہی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر جعلی حکومت اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، معاشی و سیاسی مسائل کی جڑ جعلی حکومت ہے۔ اس کے ہٹتے ہی ملک خود بخود ترقی کی ڈگر پر چل پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  کرم جنگ کے متاثرین کا کوہاٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ