عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست

پی ٹی آئی رہنماوں کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماوں کی عمران خان سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرنے دینے پر تحریک انصاف کے رہنماوں نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات کرا دی جائے تو احتجاج کی کال واپس لے سکتے ہیں۔ اس لئے پی ٹی آئی رہنماوں کی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی کے کل (15اکتوبر) کا ڈی چوک پر احتجاج منسوخ کرانے کی کوشش میں حکومت آج پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے۔ حکومت بیرسٹر گوہر علی خان اور حامد رضا کو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر تحریک انصاف کا احتجاج واپس لینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے وزارت داخلہ کو لکھی درخواست میں کہا ہے کہ آخری بار ہمارے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی تھی۔ درخواست کے متن میں درج ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے، اس سلسلے میں میری اور صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات کرائی جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دیں تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان میں کرپشن خاتمے کیلئے مزیداقدامات کامطالبہ