بیشتر اضلاع میں موسم خشک

ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی اطلاعات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم چترال، دیر اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کمیں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کشمیر میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، دیر اور چترال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گرمی کی لہر ختم ہونے میں‌نہیں‌آ رہی، گزشتہ چند روز کی بارش سے موسم سرد ہو گیا تھا لیکن اب چلچلاتی دھوپ سے ایک بار پھر موسم گرم ہونے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  صوابی میں فائرنگ : پشاور سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کوقتل کردیا گیا