جڑواں شہروں میں‌دو روزہ ٹریفک پلان

ایس سی او اجلاس، جڑواں شہروں میں‌دو روزہ ٹریفک پلان جاری

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں‌دو روزہ ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا، آج 15 اور 16 اکتوبرکو سکیورٹی کی پیش نظر جڑواں شہروں میں ٹریفک روانی متاثر رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آج 15 اور 16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ سے روات کے روٹ پر اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں، جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والوں کو روات، چک بیلی روڈ، چکری اور ٹیکسلا موٹروے کا راستہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے جی 5، جی 6 اور ایف 6 مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے کیلئے نائنتھ ایونیو کا روٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ فیصل ایونیو سے زیروپوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔
جڑواں شہروں میں بارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے افراد رنگ روڈ، بنی گالہ لہترارڑ روڈ استعمال کر سکیں گے جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالے افراد صدر، مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے۔
پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے جا سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق 14 سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں‌دو روزہ ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا، آج 15 اور 16 اکتوبرکو سکیورٹی کی پیش نظر جڑواں شہروں میں ٹریفک روانی متاثر رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آج 15 اور 16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا پورے خطے کیلئَے فوڈ باسکٹ ہے، صوبائی وزیر زراعت